جودت یلماز
جودت یلماز | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ترکی میں: Cevdet Yılmaz) | |||||||
ترکی کے دوسرے نائب صدر | |||||||
آغاز منصب 4 جون، 2023ء | |||||||
صدر | رجب طیب ایردوگان | ||||||
| |||||||
ترکی کے نائب وزیر اعظم | |||||||
مدت منصب 28 اگست، 2015ء – 17 نومبر، 2015ء | |||||||
وزیر اعظم | احمد دووتوگلو | ||||||
| |||||||
وزارت ترقیات | |||||||
مدت منصب 24 نومبر، 2015ء – 24 مئی، 2016ء | |||||||
وزیر اعظم | احمد دووتوگلو | ||||||
| |||||||
مدت منصب 6 جولائی، 2011ء – 28 اگست، 2015ء | |||||||
وزیر اعظم | رجب طیب ایردوگان احمد دووتوگلو | ||||||
| |||||||
وزیر مملکت | |||||||
مدت منصب یکم مئی، 2009ء – 6 جولائی، 2011ء | |||||||
وزیر اعظم | رجب طیب ایردوگان | ||||||
| |||||||
قومی اسمبلی کے رکن | |||||||
مدت منصب 22 جولائی،2007ء – 14 مئی، 2023ء | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 1 اپریل 1967ء (57 سال) بینگول |
||||||
شہریت | ترکیہ | ||||||
جماعت | جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
تعليم | پبلک ایڈمنسٹریشن | ||||||
مادر علمی | یونیورسٹی آف ڈینور مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی جامعہ بلقند |
||||||
پیشہ | سیاست دان [1]، کاروباری شخصیت | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ترکی ، زازاکی | ||||||
درستی - ترمیم |
جودت یلماز Cevdet Yılmaz (پیدائش: یکم اپریل،1967) ایک ترک سیاست دان ہیں جو اس وقت ترکی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل، انھوں نے 28 اگست سے 17 نومبر، 2015ء تک وزیر اعظم احمد داود اوغلو کی تشکیل کردہ عبوری انتخابی حکومت میں ترکی کے نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ 2011ء سے 2015ء تک اور پھر 2015ء سے 2016ء تک وزیر ترقیات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]یلماز بنگول Bingöl ڈسٹرکٹ کے سبانکوئے Şabanköy کے علاقے میں ایک کرد خاندان میں پیدا ہوئے۔ بنگول میں سنہ 1983ء میں ہائی اسکول تک تعلیم مکمل کرنے کے بعد، یلماز نے سنہ 1988ء میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن سے اعلیٰ اعزازات کے ساتھ گریجویشن کیا۔ سنہ 1989ء میں، انھوں نے اسٹیٹ پلاننگ آرگنائزیشن (ترکی: Devlet Planlama Teşkilatı) میں کام کرنا شروع کیا۔ سنہ 1992ء اور 1994ء کے درمیان یلماز ریاستہائے متحدہ گئے اور یونیورسٹی آف ڈینور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے گریجویشن کیا۔ بلکینٹ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور پبلک ایڈمنسٹریشن سے، یلماز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ سنہ 2003ء میں، یلماز کو یورپی یونین تعلقات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لیے مقرر کیا گیا۔
سنہ 2007ء کے انتخابات میں، یلماز، بنگول کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے۔ یکم مئی، 2009ء کو انھیں ایردوان کی دوسری کابینہ میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا۔ 6 جولائی، 2011ء کو یلماز، ایردوان کی تیسری کابینہ میں وزیر ترقی بن گئے۔ 3 جون، 2023ء کو انھیں ترکی کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ PACE member ID: http://www.assembly.coe.int/nw/xml/AssemblyList/MP-Details-EN.asp?MemberID=6280 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2022
- 1967ء کی پیدائشیں
- 1 اپریل کی پیدائشیں
- ترکیہ کے نائب وزرائے اعظم
- ترکیہ کے حکومتی وزرا
- جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (ترکی) کے سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- ترکیہ کی تیئسویں پارلیمنٹ کے ارکان
- بینگول کی شخصیات
- یونیورسٹی آف ڈینور کے فضلا
- ترکیہ کے نائب صدور
- ترکیہ کی چھبیسویں پارلیمنٹ کے ارکان
- ترکیہ کی چوبیسویں پارلیمنٹ کے ارکان
- ترکیہ کی پچیسویں پارلیمنٹ کے ارکان